اکھلیش نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں کانگریس پر گمراہ کرنے کا الزام لگا ہے۔ انہوں نے لکھا اترپردیش میں ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی کا اتحاد بی جےپی کو ہرانے کے لئے کافی ہے۔ کانگریس پارٹی کسی طرح کا کنفیوژن پیدا نہ کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی ٹوئٹ کر کے کانگریس پر گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کانگریس ریاست کی 80 پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کے لیے بالکل آزاد ہے۔
یو پی میں اتحاد میں شامل دونوں پارٹی کے سربراہوں کا ردعمل اس اعلان کے بعد آیا ہے جب کل کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد نے کانگریس کا احترام کرتے ہوئے اس کے لئے دو سیٹیں چھوڑی ہیں ایسے میں دوستی کی اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس نے یوپی میں7 سیٹوں پر اتحاد کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔