سرسید احمد خان کو خراج پیش کرتے ہوئے کئے گئے اکھلیش یادو کا سوشیل میڈیا پر پیام وائرل ہوگیا کیونکہ انہوں پیام میں ’علیگڑھ یونیورسٹی‘ لکھا ہے۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی کی آج 123 ویں برسی کے موقع پر سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے ٹوئٹر اور فیس بک پر سرسید احمد خان کو خراج پیش کیا جبکہ ان کے پیام میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے بجائے صرف علیگڑھ یونیورسٹی لکھا تھا جس کے بعد ان کا پیام وائرل ہوگیا۔

اکھلیش یادو کے پوسٹ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی ترجمان عدیل علوی نے سخت اعتراض جتایا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے سیاسی فائدہ کےلیے لفظ ’مسلم‘ کا استعمال نہیں کیا کیونکہ وہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے سخت ہندوتوا کے مقابلہ میں ملائم ہندوتوا کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔

عدیل علوی نے مزید کہا کہ اگر اکھلیش یادو مسلمانوں کے ہمدرد ہوتے تو انہیں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ اور سر سید کی عظیم قربانیوں سے بخوبی واقف ہوتے۔ عدیل علوی نے مزید کہا کہ جو شخص لفظ مسلم کے استعمال سے ہچکچاتا ہے وہ کیا قوم کا خیرخواہ ہوگا۔