ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Casts His Vote: اکھلیش یادو کا دعویٰ، پہلے دو مرحلے میں ایس پی اتحاد کو سو سے زائد سیٹیں ملیں - akhilesh yadav claims sp rld century in first second phase

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور ان کی بیوی ڈمپل یادو نے سیفئی پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس سے قبل شیو پال یادو اور رام گوپال یادو نے بھی سیفئی پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران شیو پال یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار اسمبلی میں اکھلیش یادو کی حکومت مکمل اکثریت کے ساتھ بن رہی ہے۔ Akhilesh Yadav Casts his Vote

akhilesh yadav and dimple yadav cast their vote
اکھلیش یادو کا دعویٰ، پہلے دو مرحلے میں ایس پی اتحاد کو سو سے زائد سیٹیں ملی
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 2:24 PM IST

سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اٹاوہ کے سیفئی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اپنی بیوی ڈمپل یادو کے ساتھ جسونت نگر اسمبلی کے سیفائی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا Akhilesh Yadav Casts his Vote۔

اس دوران سابق ایم پی دھرمیندر یادو اور تیج پرتاپ سنگھ یادو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ شیو پال سنگھ یادو جسونت نگر سے امیدوار ہیں۔ ووٹنگ کے بعد اکھلیش یادو نے کہاکہ' اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا ہونے والا ہے۔ اتر پردیش کے کسان انہیں معاف نہیں کریں گے۔ ہم نے پولنگ کے پہلے دو مرحلوں میں سنچری اسکور کی ہے۔ اس مرحلے میں بھی ایس پی اتحاد سب سے آگے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اکھلیش یادو اسمبلی انتخابات میں مین پوری کے کرہل اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی سے امیدوار ہیں۔ ان کے خلاف مرکزی حکومت میں وزیر ایس پی سنگھ بگھیل بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

اٹاوہ کے سیفائی میں ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی ابھے رام یادو نے اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اکھلیش یادو کی حکومت بن رہی ہے۔ شیو پال یادو اور اکھلیش دونوں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کرنے جارہے ہیں۔'

اس قبل شیو پال یادو اور رام گوپال یادو بھی ایک ساتھ سیفئی پہنچے اور ووٹ ڈالا۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ اس بار اسمبلی میں اکھلیش یادو کی حکومت مکمل اکثریت کے ساتھ بن رہی ہے، اکھلیش یادو کی طرف سے بنائے گئے اتحاد کی بڑی جیت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرہل اسمبلی سیٹ مین پوری ضلع سے بی جے پی امیدوار ایس پی سنگھ بگھیل کے بارے میں کہا کہ ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.