ETV Bharat / state

Masood Akhtar on Akhilesh Yadav: رکن اسمبلی مسعود اختر کے ساتھ کھیل ہوگیا

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 4:05 PM IST

Updated : Jan 18, 2022, 5:21 PM IST

رکن اسمبلی مسعود اختر بڑے جوش کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ مسعود اختر نے کانگریس چھوڑ کر سوچا تھا کہ اکھلیش یادو کی پارٹی سے امیدوار بنیں گے، لیکن سماج وادی پارٹی نے مسعود اختر کو ٹکٹ نہیں دیا، جس کے بعد مسعود اخترMLA Masood Akhtar Viral Video نے ایک ویڈیو جاری کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

video-of-mla-masood-akhtar-viral-on-social-media
رکن اسمبلی مسعود اختر کے ساتھ کھیل ہوگیا

اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان UP Polls 2022 ہوتے ہی ریاست میں اتھل مچی ہوئی ہے۔ اس درمیان سہارنپور کے سیاسی گلیاروں میں بھی افراتفری مچی ہوئی ہے جہاں کانگریس رہنما عمران مسعود اور رکن اسمبلی مسعود اختر کانگریس چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کے دعوے کیے۔ لیکن ٹکٹ پر عمران مسعود اور مسعود اختر کی سماج وادی سے بات نہیں بنی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر سہارنپور سے رکن اسمبلی مسعود اختر MLA Masood Akhtar Viral Video کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو

ویڈیو میں ایم ایل اے مسعود اختر نے نہ صرف ایس پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو پر سنگین الزامات لگائے ہیں بلکہ عمران مسعود پر پورے مسلم سماج کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔

مسعود اختر نے کہا کہ اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد انہوں نے ساتھیوں کی رضامندی سے ایس پی کی سائیکل پر سوار ہونے کا ذہن بنایا تھا۔ اس کے بعد اکھلیش یادو نے دو بار ملاقات کی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی'۔

ویڈیو جاری کرتے ہوئے سہارنپور دیہات اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے مسعود اختر نے کہا کہ 'حامیوں اور ساتھیوں کی رضامندی کے بعد انہوں نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ لکھنؤ میں ہوئی میٹنگ میں اکھلیش یادو نے اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ الاٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن 3 دن بعد ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے سہارنپور کی سیٹوں پر ٹکٹ الاٹ کر دیے، لیکن ٹکٹوں کی فہرست میں ان کا نام نہیں تھا، جس کی وجہ سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔'

مسعود اختر نے کہا کہ وہ عمران مسعود کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوئے تھے، جہاں وہ اکھلیش یادو سے دو بار ملے اور 2 دن تک سب کچھ ٹھیک رہا، لیکن تیسرے دن پارٹی ٹکٹ کسی اور کو دے دیا۔

اکھلیش یادو سے مایوس مسعود اختر سہارنپور واپس آگئے۔ جہاں مسعود اختر نے کہا کہ جلد میٹنگ بلائیں گے۔ اجلاس میں اسمبلی الیکشن لڑنے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایم ایل اے مسعود اختر کا درد صاف نظر آرہا ہے۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jan 18, 2022, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.