مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں اکھیل بھارتیہ پردھان سنگٹھن Akhil Bhartiya Pradhan Sangathan نے مختلف مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران مظفر نگر کے گاؤں کے پردھان بھی موجود رہے اور اپنے مطالبات کو لے کر ایک میمورینڈم ملک کے صدر کے نام ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔Akhil Bhartiya Pradhan Sangathan Protest In Muzaffarnagar
اس موقع پر اکھیل بھارتیہ پردھان سنگٹھن نے کہا کہ پنچایت کے کاموں میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمت بازار کے مقابلے بہت کم ہے، سبھی کو بازار کے دام کے برابر کیا جائے، وہیں انہوں نے پردھانوں اور ضلع پنچایت ممبر کی حفاظت کے لیے اسلحہ کا لائسنس دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی مالیاتی کمیشن اور انتظامی اصلاحات کمیشن کی تمام اہم سفارشات کو اترپردیش میں لاگو کیا جانا چاہیے۔ Akhil Bhartiya Pradhan Sangathan Protest In Muzaffarnagar
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی صدارت میں ضلع سطح پر ماہ میں ایک بار پنچایت کا دن منایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے متعدد مطالبات کو لے کر ایک میمورینڈم ملک کے صدر کے نام انتظامیہ کو پیش کیا۔ Akhil Bhartiya Pradhan Sangathan Memorandum
یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر: اکھل بھارتیہ پردھان سنگھٹن کا کلکٹریٹ میں احتجاج