ETV Bharat / state

مظفرنگر: سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کا پتلا نذر آتش - ہندو سادھوؤں کا قتل

مظفرنگر میں اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کے پتلے کو نذر آتش کیا۔

Akhil bharatiya Hindu Mahasabha burnt effigies of Sonia Gandhi and Uddhav Thackeray
مظفر نگر: سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کا پتلا نذر آتش
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 7:04 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع جھانسی کی رانی چوک پر اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا نے سونیا گاندھی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے مجسمہ کو نذر آتش کیا۔

مظفرنگر: سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کا پتلا نذر آتش

اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر یوگیندر ورما نے کہا کہ شیوسینا ہندو مت کو بھول گئی ہے اور مسلم سیاست میں شامل ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ہوئے سادھوؤں کے قاتلوں کو اب تک نہیں پکڑا گیا ہے۔ اور اسکے بعد سشانت راجپوت کے قتل میں بھی مہاراشٹر سرکار نے کوئی کارگر قدم نہیں اٹھایا ہے۔ ہندو مہاسبھا اس کی مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی سبب ہندو مہاسبھا نے سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کے پتلے کو نذرِ آتش کیا ہے۔ مہاراشٹر میں ہندو سادھوؤں کا قتل کیا جارہا ہے لیکن حکومت ان قتل کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ لہذا ہم اب شیو سینا کے غلط طریقوں سے سرکار چلائی جانے کے خلاف پوری ریاست میں ایک مہم چلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.