ETV Bharat / state

AMU Doctors strike ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرز نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 10:37 PM IST

گزشتہ 19 روز سے غیر معینہ ہڑتال پر بیٹھے اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹرز نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر اسٹیپنڈ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرز نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا

ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے اجمل خاں طبیہ کالج (اے ایم یو) کے ڈاکٹرز کی اسٹیپنڈ کی بحالی کے لئے گزشتہ 19 روز سے غیر معینہ ہڑتال جاری ہے۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ بتادیں کچھ روز قبل دیر رات یونیورسٹی پراکٹر سمیت پراکٹوریئل ٹیم نے ڈاکٹرز کی غیر معینہ ہڑتال کو ختم کرنے کی کوشش کی، جو طلباء و طالبات کے سامنے ناکام سابت ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے گزشتہ 19 روز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ہمارے حالات پوچھنے نہیں آیا، شدید گرمی میں ہم ہڑتال پر بیٹھے ہیں تقریبا 42 سے 45 ڈگری ٹمپریچر ہے۔ چونکہ یونیورسٹی انتظامیہ ہمارے مطالبات پر غور فقر نہیں کر رہا ہے ہمارے ساتھ غیروں کی طرح برتاؤ کر رہا ہے اس لئے ہم اب صدر جمہوریہ سمیت، وزیر تعلیم، وزیر خزانہ کو خط لکھ رہے ہیں جن سے ہم مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اسٹیپنڈ کی جلد سے جلد بحال کی جائے تاکہ ہم ڈاکٹرز اپنی ہڑتال کو ختم کرکے او پی ڈی میں جاکر مریضوں کا علاج کرنا شروع کریں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے ہمارے ارادیں پختہ ہے جب تک ہمیں اسٹیپنڈ نہیں دیا جائےگا جب تک ہم اپنی ہڑتال کو ختم نہیں کریں گے۔ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اے ایم یو انتظامیہ ہمارے مطالبات کو سنے ان کو حل کرنے نہیں ایا ابھی تک اور اگر آتے ہیں تو ہماری ہڑتال کو ختم کرنے آتے ہیں اور اگر انتظامیہ کا یہی حال رہا تو ہم ڈاکٹرز کی ایک جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کرکے جلد بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: AMU Tibbiya College PG Students Protest : اے ایم یو طبیہ کالج کے پوسٹ گریجویشن ڈاکٹرز کا احتجاج

واضح رہے کہ اجمل خان طبیہ کالج بھارت کا واحد ادارہ ہے جہاں کہ پوسٹ گریجویشن (ایم ڈی یونانی) کے ڈاکٹرز اسٹیپنڈ کے مسئلہ کو لیکر فکر مند ہیں۔ کالج میں کل 11 شعبہ جات ہیں۔ مذکورہ شعبہ جات میں سے صرف تین شعبوں کے ڈاکٹرز کو اسٹیپنڈ ملتا ہے اور باقی شعبوں کے ڈاکٹرز کو اسٹیپنڈ نہیں مل رہا ہے۔ جس کے لئے ڈاکٹرز کالج کے او پی ڈی عمارت میں گزشتہ 19 روز سے غیر معینہ ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.