لکھنؤ: اترپردیش کی سیاست میں اپنے لئے زمین تلاش رہی کانگریس نے اپنے نئے صدر کے طور پر پوروانچل کے قدآوررہنما اجئے رائے نے جمعرات کو یہاں اترپردیش کانگریس کے عہدے کی باغ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔
بارش کے درمیان پارٹی کے ریاستی دفتر میں کانگریسیوں سے اپنے نئے ریاستی صدر کا استقبال گرمجوشی کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف وارانسی میں الیکشن لڑچکے رائے نے کارکنوں سے تنظیم کی مضبوطی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی نصیحت دی اور کہا’ میں سبھی کو یقین دلاتا ہوں کہ اترپردیش کے کانگریس کارکنوں کی طاقت اور آپ کے تعاون سے پارٹی کو سال 2024 میں کامیابی سے ہمکنار کرونگا۔ ہم ریاست کی تانا شاہ ظلم کرنے والی حکومت سے عوام کے لئے لڑیں گے۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ کانگریس اپنے کارکنوں کے ساتھ گاؤں کے گھر گھر ہر چوراہے پر دکھائی دے گی اور لڑے ہوئے نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے، اجے رائے
انہوں نے کہا میں مرکزی قیادت کو یقین دلاتا ہوں کہ اجے رائے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے انہیں کارکنوں کے لیے اپنی جان کیوں نہ دینی پڑے، چندولی سے غازی آباد تک بندیل کھنڈ سے لے کر نیپال کی سرحد بہرائچ تک ہر جگہ کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راہل گاندھی نے ملک کا وزیر اعظم بننے کا عزم کر لیا ہے۔ راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کی سب سے بڑی ذمہ داری اتر پردیش کی ہے۔ ہم 2024 میں اپنی طاقت دکھائیں گے۔
یواین آئی۔