راکیش ٹکیٹ کی جذباتی کوششوں نے حکومتی سازشوں کو درکنار کرتے ہوئے کسانوں کی تحریک کو ایک بڑی شکل دے دی ہے۔ اس کے سبب غازی پور سرحد پر اب کثیر تعداد میں کسان موجود ہیں۔
اس دوران اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو بھی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ ٹکیٹ اور کسانوں کی حمایت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں شامل ہوکر کسانوں کے ساتھ یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
اجے کمار للو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ایک سازش کے تحت کسانوں کی تحریک کو کچلنے اور دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن کسانوں کے اتحاد نے حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جس سے یوگی حکومت کے ایوانوں میں بے چینی پائی جانے لگی ہے۔
مزید پڑھیں:
جوہر یونیورسٹی کو بچانےآگے آئیں: تزئین فاطمہ
اس موقع پر میٹرو پولیٹن کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین، ریاستی جنرل سکریٹری ودیت چودھری، ریاستی سکریٹری سنیل بشنوئی، اے آئی سی سی دنیش آوانا، پی سی سی پرمود شرما، تنظیم سکریٹری سنجیو شرما، کانگریس کے ضلعی صدر رضوان جنرل سکریٹری جاوید خان سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔