ETV Bharat / state

نصیب پٹھان نوجوانوں میں کافی مقبول تھے: اجے کمار للو - کانگریس

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے نصیب پٹھان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال پارٹی کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ وہ ہر دلعزیز اور دریا دل انسان تھے۔

congress homage
congress homage
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 8:35 PM IST

اتر پردیش کانگریس کے سینیئر رہنما اور قانون ساز کونسل کے سابق رکن نصیب پٹھان کے انتقال پر ریاستی صدر اجے کمار للو اور اقلیتی شعبہ کے صدر شاہنواز عالم نے خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس کا نصیب پٹھان کو خراج عقیدت

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اجے کمار للو نے بتایا کہ 'نصیب پٹھان نوجوانوں میں بہت مقبول تھے۔ ان کے انتقال کے کافی صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ہر چھوٹی بڑی تحریک میں شرکت کرتے اور ظلم و زیادتی کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہتے تھے۔ وہ نوجوانوں میں جوش و خروش پیدا کرنے والے رہنما تھے۔

اجے کمار للو نے مزید کہا کہ میں نے نصیب پٹھان صاحب کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ ہمیشہ پارٹی کے لیے کوشاں رہتے تھے۔

واضح رہے کہ نصیب پٹھان کا اتوار کے روز میدانتا ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں کورونا متاثر ہونے کے بعد 30 ستمبر کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا لیکن اتوار کو وہ انتقال کر گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.