سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے ذریعہ وارانسی سے ممبئی جانے والی براہ راست ایئر لائن کا آغاز کیا جارہا ہے۔
وارانسی سے ممبئی فضائی خدمات دینے والے محدود طیارے تھے جس میں اسپائس جیٹ ، گو ایر ، انڈیگو اور وسٹارا ایئر لائنز تھیں اب اس میں ایک ائیر انڈیا طیارے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس ائیرلائن کے شروع ہونے کے بعد ، 5 طیارے براہ راست وارانسی سے ممبئی کے درمیان خدمات فراہم کریں گے.
ایئر انڈیا کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ایئر انڈیا کا طیارہ اے آئی 695 صبح 10 بجکر 10 منٹ پر ممبئی ایئر پورٹ سے پرواز کرےگا اور 12.20 بجے وارانسی ایئرپورٹ پہنچے گا۔ وارانسی سے یہی طیارہ اے آئی 696 کو سہ پہر 1:25 پرواز کرےگا ، جو شام 3.35 بجے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے گا۔ یہ ایئر لائن ہفتے میں چار دن یعنی پیر ، بدھ ، ہفتہ اور اتوار کو رہیں گی، لیکن اگر مسافروں کی تعداد زیادہ رہی تو طیارے کو اور دنوں میں بھی چلایا جاسکتا ہے۔