ایل بی ایس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہرادون جارہے ایئر انڈیا کے جہاز میں ایک چوہا نظر آیا، جس کے بعد مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر پرواز معطل کر دی گئی۔
![چوہے کی وجہ سے پرواز منسوخ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5867820_varansi.jpg)
بعد ازاں چوہا نہ پکڑے جانے کی وجہ سے پرواز معطل کر دی گئی، ایئر لائن انتظامیہ کی جانب نے مسافروں کو شہر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔
ایئر انڈیا کے منیجر عاطف ادریس سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ہے بعد میں پتہ چلا کہ اس میں چوہا تھا۔
واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا طیارہ اے آئی 691 شام 3 بجکر 55 منٹ پر کولکاتہ سے اڑان بھرنے کے بعد شام 5 بجکر 20 منٹ پر وارانسی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوتا ہے، اس کے بعد وارانسی سے وہی طیارہ دہرادون کے لیے اڑان بھرتا ہے۔