ETV Bharat / state

Air Force Officer Dies گولی لگنے سے فضائیہ کے نوجوان کی موت

اترپردیش کے کانپور سے تعلق رکھنے والے فضائیہ کا ایک نوجوان مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے فی الحال معاملے پر تحقیقات جاری ہے۔ Air Force Officer Dies

air-force-officer-dies-due-to-bullet-injury-in-nashik
گولی لگنے سے فضائیہ کے نوجوان کی موت
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 4:15 PM IST

کانپور: فضائیہ کے ایک جوان کی ناسک میں گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ جوان کا تعلق ضلع کانپور کے گھٹم پور کوتوالی علاقہ کے فتح پور گاؤں سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ Air Force Officer Dies

گھٹم پور کوتوالی علاقے کے فتح پور گاؤں کے رہنے والے شری رام پال کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا 27 سالہ بیٹا وریندر پال ایئر فورس میں تھا۔ جو مہاراشٹر کے ناسک ایئر فورس اسٹیشن میں ٹیکنیکل آرمری میں تعینات تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے بھائی راجو کا وہاں سے فون آیا، جس میں ویریندر کی موت کی اطلاع دی۔

گھر والوں نے ممبئی میں نیوی میں تعینات وریندر کے بہنوئی کو فون کیا اور واقعہ کے بارے میں بتایا۔ جب اس کے بہنوئی موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ وریندر کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ بڑے بھائی راجو نے بتایا کہ وہاں ان کا بہنوئی، ایئر فورس اسٹیشن میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں پایا کہ وریندر اپنے کمرے کے باہر چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آئے۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ کمرے کے اندر گیا اور گولیوں کی آواز سنی۔ گولی لگنے سے نوجوان کی موت ہو گئی۔ تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

بتادیں کہ ویریندر کی سنہ 2017 میں پرینکا سے شادی ہوئی۔ پرینکا اور ویریندر کا ایک چار سالہ بیٹا آیوش بھی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پرینکا اور ان کے گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.