ETV Bharat / state

AIMIM Protest اے آئی ایم آئی ایم کا متنازع بیان بازی کرنے والوں کے خلاف احتجاج - ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر

مظفرنگر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے نفرت اورمذہب کے نام پر سیاست اور متنازع بیان بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کا متنازع بیان بازی کرنے والوں کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 2:55 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کا متنازع بیان بازی کرنے والوں کے خلاف احتجاج

مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کلیکٹریٹ کے احاطے میں مجلس تحد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے نوح میوات میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ اور بے قصوروں کے گھروں پر بلڈوزر کارروائی کی مذمت کی اور اس میں معاملے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ضلع رہنما عمران قاسمین نے بتایا کہ پورے ملک کے اندر ایک عجیب ماحول بنا ہوا ہے۔نفرت کا بازار گرم کیا جا رہا ہے۔ چند لوگ ہیں جو ہمارے ملک کی فضا خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی ہریانہ کے نوح اور میوات کا معاملہ چل رہا ہے۔ وہاں پر مظلوم بے قصورواروں کے گھر اجاڑے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان لوگوں کے دوبارہ سے گھر بنائے جائیں اور جو انتظامیہ کے افسران ان پر ظلم کر رہے ہیں۔ ان پر بھی کاروائی کی جائے ۔ ملزمان آج بھی کھلے گھوم رہے ہیں۔ ان کو فورا گرفتار کیا جائے۔ان پر سخت ترین کاروائی کی جائے ان لوگوں کو جیل میں ڈالا جائے کیونکہ یہی لوگ ہیں جو ماحول خراب کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AIMIM Criticizes On Congress اے ائی ایم ائی کے قومی ترجمان کی کانگریس پر تنقید

ان کا کہنا ہے کہ چند لوگ سیاسی مفاد کے لئے نفرت اور تشدد کا سہارا لے رہے ہیں۔ان پر لگام کسنا ضروری ہے۔اس سلسلے میں مجسٹریٹ صاحب کو میمورنڈم سونپا ہے اور امید کرتے ہیں اس سلسلے میں غیر جانبدارانہ کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.