میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اب اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے انتخابی جلسے شروع کر دیے۔ اسی ضمن میں میرٹھ میں گزشتہ روز آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے بی جے پی پر حملہ کرتے کہا کہ یوگی حکومت میں صوبے کا ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے۔ لائن آرڈر کو نافذ کرانے میں بی جے پی سرکار ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
میرٹھ میں گزشتہ روز اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے سابق اسمبلی رکن وارث پٹھان اپنی پارٹی کے باڈی الیکشن کی تشہیر کرنے پہنچے، جہاں انہوں نے اسٹیج سے مودی اور یوگی حکومت پر شدید حملہ کیا، اس دوران انہوں نے سماج وادی پارٹی پر بھی زبانی حملہ کیا۔ وارث پٹھان نے کہا کہ اتر پردیش کا امن و امان تباہ ہو گیا ہے، عتیق احمد اور اس کا بھائی پولیس حراست میں مارے گئے اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں امن و امان برقرار ہے، وارث پٹھان نے کہا کہ ہم مافیا لوگوں کا ساتھ نہیں دے رہے لیکن پولیس کی حراست میں دونوں کے قتل کے بعد قاتلوں نے جے شری رام کا نعرے بلند کیا۔ ایسا کرکے یہاں کی حکومت نوجوان نسل میں نفرتی ماحول بنا کر نوجوانوں کو مافیا اور قاتل بنا رہی ہے۔
وارث پٹھان نے، ایس پی ایم ایل اے رفیق انصاری پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ نہیں بولتے کیونکہ انہیں صرف اپنی کرسی سے پیار ہے، یہ تمام باتیں انہوں نے نوچندی تھانہ علاقے کے کریم نگر میں مجلس امیدواروں کے حق میں ووٹرز کو راغب کرانے کے لیے کہیں وہ مجلس کی طرف سے عوام سے ووٹ کی اپیل کرنے پہنچے تھے۔ اس درمیان وارث پٹھان نے اے آئی ایم آئی ایم کے میئر امیدوار محمد انس کے ساتھ میونسپل کونسلر امیدوار گڈو انصاری کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: