آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) نے ڈیزل، پیٹرول اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو لے کر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے الزام لگایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، اس لیے گیس اور پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں ہندوستان سے کم قیمتوں میں عوام کو تیل مہیا کرایا جا رہا ہے۔
ان کا کہن اتھا کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا بوجھ اُٹھانے میں کسان، مزدور، نوجوان، طالب علم کے ساتھ عام افراد بھی برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ریاست اترپردیش میں امن و امان ناکام ہو چکا ہے۔ یہاں مسلسل عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
انھوں نے ریاستی حکومت کے علاوہ گورنر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے اور عام لوگوں سےرسوئی گیس کی قیمت بھی زائد نہ وصول کی جائے، تاکہ انہیں کو کچھ سکون مل سکے۔