ہاتھرس میں ایک بیٹی کے ساتھ بہمانہ اجتماعی جنسی زیادتی، مارپیٹ اور پھر مظلومہ کی موت سے لوگوں میں حکومت اور ضلع انتظامیہ کے خلاف غصّہ اور ناراضگی ہے۔ بریلی میں آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل 'اے آئی آئی ایم سی' کے عہدیداران اور کارکنان نے شہر کے نولٹی چوراہے سے لیکر ایوب خاں چوراہے تک کینڈل مارچ نکالا۔
اس موقع پر اے آئی آئی ایم سی کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس معاملہ میں نہ صرف ایک بیٹی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، بلکہ یہ واقعہ انسانیت کے ساتھ سانحہ ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر ضلع انتظامیہ نے عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کو آخری رسومات بھی ادا نہیں کرنے دیئے اور اسکی لاش کو گھر سے ایک کلومیٹر دور جنگل میں کیروسین ڈالکر نظر آتش کر دیا۔ جب معاملہ میں سیاسی پارٹیوں نے مداخلت کرکے بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے سرگرمیاں تیز کیں تو ضلع مجسٹریٹ نے متاثرہ بیٹی کے غمزدہ والد کو اپنے افسرانہ طریقے سے دھمکایا اور میڈیا میڈیا میں بار بار بیانبازی کرنے سے دور رہنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: کانگریس رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لیا
اس کا باقاعدہ ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ حالانکہ حکومت نے اب کافی فضیحت کے بعد پولس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے، جو ناکافی ہے۔ اس میں حکومت کو سخت قدم اٹھاتے ہوئے انصاف کرنا چاہیئے۔اس کے علاوہ امن کمیٹی نے بھی کینڈل مارچ نکالکر ہاتھرس واقعہ کی مزمت کی ہے۔
امن کمیٹی کے صدر ڈٓاکٹر قدیر احمد، موہت اگروال، تعظیم شمسی، سردار جوگندر سنگھ، نے شہر کے چوکی چوراہے پر امن اور بیٹیوں کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے پر امن طریقے سے مومبتی جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت و انتظامیہ سے بیٹیوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔