ETV Bharat / state

مئو میں محکمہ زراعت نے کسان میلے کا انعقاد کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔اس میلے کو منعقد کرنے کا مقصد کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا ہے۔

مئو میں محکمہ زراعت نے کسان میلے کا انعقاد کیا
مئو میں محکمہ زراعت نے کسان میلے کا انعقاد کیا
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 5:07 PM IST

مئو میں کاشتکاروں کو زراعت کی جدید ٹکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے کسان میلے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ محکمہ زراعت کے زیراہتمام منعقد ہونےوالے کسان میلے میں حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولیات کی بھی جانکاری دی جارہی ہے ۔ پروگرام کے دوران ہینڈ بل کے ذریعے کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کے نئے ورائٹی کے بیجوں سے بھی روبرو کروایا گیا ۔

مئو میں محکمہ زراعت نے کسان میلے کا انعقاد کیا

اس موقع پر ضلع زرعی افسر اومیش کمار نے بتایا کہ کاشتکاروں کو زرعی شعبے کے حوالے سے جدید اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے اس میلے کا انعقاد کیا گیا۔ضلع کے تمام بلاکوں میں ایسے میلے کا انعقاد کیا جانا ہے اور اسی کے تحت آج مئو میں بھی اس کو منعقد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے ضلع کے تمام بلاکوں میں موجود کاشتکاروں کو کسان میلے کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر گیہوں اور دھان کی اچھی پیداوار کرنے والے کاشتکاروں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.