ریاست اترپردیش کے کاشی ہندو یونیورسٹی نے معروف اداروں اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تحقیقی تعاون کی سمت میں ایک اور قدم اٹھایا ہے۔ آثار قدیمہ کے میدان میں تحقیق کے لئے یونیورسٹی نے کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی قرار داد پر دستخط کیا ہے۔
حال ہی میں بی ایچ یو کے شعبہ آثار قدیم، بھارتی تاریخ ، ثقافت اور کیمبرج یونیورسٹی کے محکمہ آثار قدیمہ کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط ہوا ہے۔ اس معاہدے پر پروفیسر او این سنگھ ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر نیرج ترپاٹھی ، رجسٹرار کاشی ہندو یونیورسٹی نے دستخط کیا ہے۔ ڈاکٹر ڈینیئل وینڈرلیچ نے کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کیے۔
واضح رہے کہ 2007 کے بعد سے اس شعبہ کے پروفیسر رویندر ناتھ سنگھ کی سربراہی میں آثار قدیمہ کے موضوع میں کئی منصوبے کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ یہ نیا معاہدہ بھی ڈاکٹر رویندر سنگھ کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ 'اس معاہدے کے تحت دونوں محکموں کے آثار قدیمہ کے ماہرین اگلے تین برس تک مختلف منصوبوں پر کام کریں گے۔ جس کے تحت بھارت میں آثار قدیمہ کا سروے اور کھدائی ہوگی ، ساتھ ہی محققین کا تبادلہ بھی ہوگا۔ موجودہ معاہدہ یونیورسٹی کی حالیہ کامیابی سے حاصل شدہ انسٹی ٹیوشن آف ایمنینس اسٹیٹس کے مقاصد کی تکمیل کے لئے ایک اہم قدم ہے۔