ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں ہفتے روز جن مساجد میں کورونا کے مریض پائے گئے تھے ان تمام مساجد کو سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ایک اپیل والی نوٹس چسپاں کیا گیا جس میں لکھا ہے کہ آپ لوگ گھر میں ہی نماز ادا کریں فی الحال مساجد میں نہ جائیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 کورونا مثب مریض پائے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشکلات بڑھ گئی ہے۔
وہیں ضلعی انتظامیہ، محمکہ صحت اور پولیس نے ہفتہ کی صبح ایک ساتھ 25 جماعتی ارکان کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد منٹولا اور شاہ گنج کو ریڈ زون کا اعلان کیا اور دونوں علاقوں کو سینی ٹائز کرنے کا کام کیا گیا۔
ساتھ ہی منٹولہ کے ٹیلہ اجمیری خاں اور شاہ گنج کے اعظم پاڑا میں مینپنگ کرائی جا رہی ہے۔ مساجد کے آس پاس کے علاقے کو سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور ایل آئی یو کو الرٹ کر دیا گیا ہے، کیونکہ جماعتی اسلامی کے لوگ گھر گھر جاکر دین کا پیغام دیتے ہیں۔
وہیں مقامی لوگوں کی مدد سے ان مکانات ، ان کنبوں اور لوگوں کی نشاندہی کی جارہی ہے، جن سے جماعتی ارکان نے رابطہ کیا تھا، کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے جماعتی ارکان کے رابطے میں آئے لوگوں کی جانچ کروائی جا رہی ہے۔