ETV Bharat / state

Agha Younus مسلم ہونے کی وجہ سے کانگریس نے مجھے میئر کے عہدے کیلئے امیدوار نہیں بنایا، آغا یونس

ضلع علیگڑھ کے کانگریس کے رہنما آغا یونس نے اپنی ہی پارٹی پر امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں مسلم ہوں، اس لئے مجھے علیگڑھ سے میئر امیدوار نہیں بنایا گیا۔ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے میئر امیدوار سی پی گوتم کو ڈمی امیدوار قرار دیا۔

مسلم ہونے کی وجہ سے کانگریس نے مجھے میئر امیدوار نہیں بنایا

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 6:51 PM IST

مسلم ہونے کی وجہ سے کانگریس نے مجھے میئر کے عہدے کے لئے امیدوار نہیں بنایا

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علیگڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات کا دوسرا مرحلہ 11 مئی کو ہونا ہے۔ ضلع علیگڑھ میں میئر امیدوار کے لئے پرچہ نامزدگی کی آج آخری تاریخ ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے میئر امیدوار پرچہ کی نامزدگی کر رہے ہیں۔ ضلع علیگڑھ سے میئر کے لئے آزاد امیدوار کا پرچہ نامزدگی کرنے آئے کانگریس پارٹی کے لیڈر اور سماجی کارکن آغا یونس نے اپنی جگہ علیگڑھ سے میئر امیدوار سی پی گوتم کو بنائے جانے کے خلاف کلیکٹریٹ پر صحافیوں کو بتایاکہ گزشتہ 22 سالوں سے کانگریس پارٹی کا سرگرم رکن رہا ہوں ۔لیکن پارٹی نے مجھے دیا کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں علیگڑھ کی گلی محلوں میں پینے کا پانی، نالی نالوں کی صفائی، اسکول، لائٹ وغیرہ سے متعلق رات دن کام کر رہا ہوں، 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بھی مینے ایم ایل اے کا ٹکٹ منگا لیکن نہیں ملا اب مئیر امیدوار بنانے کو کہا لیکن اس مرتبہ بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ آغا یونس نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلمان ہوں اس لئے مجھے میئر امیدوار نہیں بنایا گیا جس کی شکایت میں پارٹی سے کرونگا اگر پارٹی نے میئر امیدوار بنانے والے تینوں کے خلاف کوئی کروائی نہیں کی تو میں کانگریس پارٹی سے استعفی دے دنگا۔

کانگریس کے رہنما آغا یونس نے بتایا میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی پر فیلحال کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن پارٹی میں ٹکٹ تقسیم کرنے والے ٹیم جس میں طوقیر عالم، یوگیش دکشت اور ویویک بنسل شامل ہیں ان پر الزام لگ رہے ہیں کہ انہوں نے علیگڑھ میئر امیدوار کی ٹکٹ کو فروخت کیا ہے۔اس کی شکایت میں پارٹی سے کروںگا۔

علیگڑھ سے میئر امیدوار :
1۔ سماجوادی پارٹی سے حاجی ضمیر اللہ۔
2۔ بی ایس پی سے سلمان شاہد۔
3۔ کانگریس سے سی پی گوتم۔
4۔ بی جے پی سے پرشانت سنگھل۔

یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election 2023 میرٹھ میں کانگریس اور بی ایس پی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.