مشہور لوک گائک نیہا سنگھ راٹھور بھوجپوری زبان میں اپنی گیت کے ذریعہ اکثر و بیشتر موجودہ حا لات اور حکومت سے سسٹم کے تعلق سے سوال کرتی ہیں،اور طنز کستی ہیں، انہوں نے 2022 میں اُتر پردیش اسمبلی الیکشن کے وقت ’یوپی میں کا با’ گایا تھا جسے خوب شہرت ملی تھی،ان کے دیگر گیتوں کی طرح وہ گیت بھی اترپردیش کی یوگی حکومت پر طنز سے بھر پور تھا۔
سیاسی فائدے کو دیکھتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادوں نے اس گانے کا ایک ویڈیو وائرل کیا جس کے بعد نیہا سنگھ راٹھور پورے ہندوستان میں مقبول ہو گئیں ۔ ابھی حال ہی میں کانپور دیہات میں اتر پردیش کی بلڈوزر پالیسی کے تحت ایک جھونپڑی کو بلڈوزر سے گرایا تو جھونپڑی میں آگ لگنے سے ماں بیٹی کی موت ہوگئی تھی، جس پر نیہا سنگھ راٹھور نے پھر ایک گیت گایا، تو اس پر اترپردیش حکومت کی جانب سے پولیس نے انہیں نوٹس تھما دیا ۔
نیہا سنگھ راٹھور کی حمایت میں ایک ایک سرگرم تاجرلیڈر اخلاص احمد نے بھوجپوری زبان میں انکی حوصلہ افزائی کے لئے ایک گیت گا یا ہے، جو عوام میں بہت پسند کیا جارہا ہے اور تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اخلاص احمد پیشہ سے چمڑا کاروباری ہیں، لیکن انہیں نغمہ نگاری کا شوق ہے اسی شوق کے چلتے انہوں نے یہ نغمہ پیش کیا ہے، لیکن ذرائع سے خبر مل رہی ہے کہ نیہا سنگھ راٹھور کی طرح کہیں پولیس انہیں بھی کوئی نوٹس نہ دے دے۔
مزید پڑھیں:UP Me Ka Ba Season 2: گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے گھر پر پہنچی پولیس، جاری کیا نوٹس