اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ بہوجن سماج پارٹی اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی، ہریانہ میں کانگریس کی سازش کا شکار ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے شکست کی ذمہ داری کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ان دونوں پارٹیوں کی سازشوں کا شکار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بر سر اقتدار بی جے پی نے بی ایس پی کی حوصلہ شکنی کی سازش کے تحت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدواروں کو کچھ سیٹیں جیتنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سازش کو جو لوگ جان گئے ہیں وہ آئندہ انتخابات میں اس کا منھ توڑ جواب دیں گے۔