ETV Bharat / state

آگ لگنے سے میڈیکل طالبہ کی موت - بریلی میں ایک میڈیکل کالج کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے بھوجپورا علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے گرلس پی جی ہاسٹل میں دیر رات اچانک آگ لگ جانے سے اس میں ایم بی بی ایس انٹرن طالبہ کی جھلسنے سے موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر طالبہ شدید طور سے زخمی ہوگئی۔

آگ لگنے سے میڈیکل طالبہ کی موت
آگ لگنے سے میڈیکل طالبہ کی موت
author img

By

Published : Jan 24, 2020, 3:25 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:04 AM IST

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش پانڈے نے بتایا کہ جمعہ تقریبا تین بجے ایس آر ایم ایم میڈیکل کالج کے گرلس پی جی ہاسٹل کے ایک کمرے میں اچانک آگ لگ گئی۔
حادثے میں ایم بی بی ایس انٹرن طالبہ کیرتی سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ رتک کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سکرتی بہار کے ضلع پٹنہ کی رہنے والی ہے۔ اطلاع کے مطابق دونوں طالبات کمرے میں جلتا ہوا ہیٹر رکھ کر سو گئیں اور اس پر کسی طرح سے چادر گر گئی جس سے آگ لگ گئی اور اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
حالانکہ ابھی مصدقہ طور پر آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوپائی ہے۔اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
میڈیکل کالج کے چیئرمین دیو مورتی اور انتظامی ڈائرکٹرآدتیہ مورتی سمیت تمام ذمہ داروں نے حادثے کے بارے میں ہاسٹل انچارج سمیت دیگر اسٹاف سے جانکاری حاصل کی۔طالبات کے اہل خانہ کو حادثے کے بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

Intro:Body:

state

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 6:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.