لکھنؤ: ساؤتھ کے مشہور اداکار اور سپر اسٹار رجنی کانت اپنی فلم جیلر کی تشہیر کے لیے اترپردیش کے دورے پر ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ جہاں انہیں وزیر اعلیٰ کے پیر چھوتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد اتوار کو انہوں نے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے بھی ملاقات کی۔ اکھلیش یادو کی رہائش گاہ پر رجنی کانت نے آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ رجنی کانت رام للا کی زیارت کرنے ایودھیا کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔
اکھلیش یادو سے اپنی ملاقات کے بارے میں رجنی کانت نے کہا کہ ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران ان کی اکھلیش یادو سے ملاقات ہوئی تھی۔ تب سے ہی دونوں لوگ دوست بن گئے۔ وہ اکثر فون پر بھی ان سے بات کرتے ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو ان کے دوست ہیں، اسی لیے ان سے ملاقات کے لیے آیا تھا اور یہ ملاقات بہت شاندار تھی۔ وہیں اکھلیش یادو نے رجنی کانت سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب دل ملتے ہیں تو لوگ گلے لگا لیتے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میسور میں انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران میں رجنی کانت کو اسکرین پر دیکھ کر جو خوشی محسوس کرتا تھا وہ اب بھی برقرار ہے۔ ہم 9 سال پہلے ذاتی طور پر ملے تھے اور تب سے دوست ہیں۔
-
जब दिल मिलते हैं तो लोग गले मिलते हैं।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
मैसूर में इंजीनियरिंग की पढ़ाई के दौरान पर्दे पर रजनीकांत जी को देखकर जितनी ख़ुशी होती थी वो आज भी बरकरार है। हम 9 साल पहले व्यक्तिगत रूप से मिले और तब से दोस्ती है… pic.twitter.com/e9KZrc5mNH
">जब दिल मिलते हैं तो लोग गले मिलते हैं।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 20, 2023
मैसूर में इंजीनियरिंग की पढ़ाई के दौरान पर्दे पर रजनीकांत जी को देखकर जितनी ख़ुशी होती थी वो आज भी बरकरार है। हम 9 साल पहले व्यक्तिगत रूप से मिले और तब से दोस्ती है… pic.twitter.com/e9KZrc5mNHजब दिल मिलते हैं तो लोग गले मिलते हैं।
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) August 20, 2023
मैसूर में इंजीनियरिंग की पढ़ाई के दौरान पर्दे पर रजनीकांत जी को देखकर जितनी ख़ुशी होती थी वो आज भी बरकरार है। हम 9 साल पहले व्यक्तिगत रूप से मिले और तब से दोस्ती है… pic.twitter.com/e9KZrc5mNH
رجنی کانت نے ہفتہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اپنی ملاقات کو شاندار بتایا۔ اس کے علاوہ جب رجنی کانت سے سابق وزیر اعلیٰ اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔ واضح رہے کہ رجنی کانت اپنی فلم جیلر کی تشہیر کے سلسلے میں اتر پردیش کے دورے پر ہیں۔ اس سے پہلے ہفتہ کی سہ پہر انہوں نے پالاسیو مال میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ساتھ اپنی فلم جیلر بھی دیکھی۔ یوپی کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے اداکار کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی جیلر فلم دیکھنے کا موقع ملا۔ میں نے رجنی کانت کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں اور وہ اتنے باصلاحیت اداکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سے پہلے رجنی کانت جھارکھنڈ کے رانچی میں مشہور چھنماستہ مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا بھی کی۔ انہوں نے رانچی کے 'یگوڈا آشرم' میں ایک گھنٹے کا مراقبہ بھی کیا۔ اس کے بعد ان کی جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن سے راج بھون میں ملاقات ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ 10 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی جیلر نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور 17 اگست تک آٹھ دنوں میں فلم نے بھارت میں کل 235.65 کروڑ روپئے کا کلیکشن کرچکی ہے۔ یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی سمیت کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ جیلر میں رجنی کانت ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنے پولیس اہلکار کے بیٹے کی موت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ اس فلم میں موہن لال، شیوراج کمار، اور جیکی شراف بھی اہم کرداروں میں ہیں۔