ETV Bharat / state

Ram Nagar Madrasah Committee: بارہ بنکی میں 21 برس بعد مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب - ETV Bharat Urdu News

قانونی اور عدالتی لڑائی کے بعد اب رام نگر قصبہ میں واقع مدرسہ انجمن دارالعلوم کی انتظامیہ کمیٹی کی تشکیل ہوسکی ہے۔ بارہ بنکی ضلع میں اب تک کل تین مدارس تھے۔ جن کی انتظامیہ کمیٹی اتنے طویل وقفے سے تنازع کا شکار تھی۔ مدرسہ کمیٹی تشکیل ہونے سے مدرسے کے تمام کام مکمل ہونے میں آسانی ہونے کی امید ہے۔ Ram Nagar Madrasah Committee

بارہ بنکی میں 21 برس بعد منتخب ہوئی مدرسہ انتظامیہ کمیٹی

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 12:51 PM IST

اتر پردیش: بارہ بنکی کے رام نگر قصبہ میں واقع مدرسہ انجمن دارالعلوم کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات مکمل ہوئے۔ انتخابات میں انتظامیہ کمیٹی کے صدر، منیجر اور خزانچی منتخب کیے گئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ مذکورہ مدرسے کی کمیٹی میں 21 برس سے تنازع تھا جو اب ختم ہوا ہے. نو منتخب عہدیداران نے مدرسے کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ After 21 years Madrasah Management Committee was Elected in Barabanki

بارہ بنکی میں 21 برس بعد منتخب ہوئی مدرسہ انتظامیہ کمیٹی

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ رام نگر قصبے کے مدرسہ انجمن دارالعلوم کی کمیٹی 2001 سے تنازع کا شکار تھی۔ کافی قانونی اور عدالتی لڑائی کے بعد اب مدرسے کی کمیٹی تشکیل ہو پائی ہے بارہ بنکی ضلع میں اب تک کل تین مدارس تھے جن کی انتظامیہ کمیٹی اتنے طویل وقفے سے تنازع کا شکار تھی۔ اس کے بعد ابھی ایک اور مدرسے کی کمیٹی درست کرنا باقی ہے۔
مدرسہ انجمن دارالعلوم میں منیجر کے عہدے پر محی الدین، صدر عہدے کے لیے ہارون اور خزانچی کے لیے محمد معراج منتخب ہوئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ عہدوں کی کمیٹی مدرسہ بورڈ کو بھیجی جائے گی۔ اس کے بعد مدرسہ بورڈ اس پر مہر لگائے گا. مدرسہ کمیٹی تشکیل ہونے سے مدرسے کے تمام کام ہونے میں آسانی ہوگی. وہیں نو منتخب عہدیداران نے مدرسے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو درست کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.