ETV Bharat / state

آفتاب احمد آفاقی شعبۂ اردو بی ایچ یو کے دوبارہ صدر منتخب - ای ٹی وی بھارت

پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ 'بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں گذشتہ تین برس میں جو کام کیا ہے وہ گذشتہ کئی برسوں میں نہیں ہوا ہے۔'

آفتاب احمد آفاقی شعبہ اردو بی ایچ یو کے دوبارہ صدر منتخب

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 1:58 PM IST

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے اپنی صدارت کے مدت کار کو مکمل کیا۔ یونیورسٹی نے دوبارہ انہیں شعبہ کے صدر کی ذمہ داری سپرد کی ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اردو کی ترویج و ترقی کے لیے جو لائحۂ عمل تیار کیا ہے اس کا تفصیل سے ذکر کیا۔

پروفیسر نے کہا کہ 'بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں گذشتہ تین برس میں جو کام کیا ہے وہ گذشتہ کئی برسوں میں نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'شعبہ اردو نے ادبی ششماہی رسالہ ریسرچ جنرل دستک کا اجرا کیا۔ انہوں کہا کہ 'شعبہ اردو نے گذشتہ تین برس میں ایک نظام تیار کیا ہے جس میں اساتذہ و طلبا کی اولین ذمہ داری ہے کہ وقت پر کلاس میں حاضر رہیں، وقت کی پابندی کریں۔ جس کا فائدہ براہ راست طلباء و طالبات کو پہنچ رہا ہے۔

آفتاب احمد آفاقی شعبہ اردو بی ایچ یو کے دوبارہ صدر منتخب
شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کا دوسرا سب سے اہم کام یہ ہے کہ 'ریسرچ جرنل دستک نام سے ششماہی رسالہ جاری ہوا جس کی مقبولیت ملک و بیرون ملک میں خوب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کامیابی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے آرٹ فیکلٹی میں 56 شعبے ہیں لیکن کسی بھی شعبے کا کوئی رسالہ یو جی سی کے کیئر لسٹ میں شامل نہیں ہے لیکن حالیہ دنوں میں دستک یو جی سی کے کیئر لسٹ میں شامل ہوا ہے یہ شعبہ اردو کی بڑی کامیابی ہے'۔شعبہ اردو نے رواں برس سے صحافت کے طالب علموں کے لیے ماس کمیونیکیشن اور ٹرانسلیشن ڈپلومہ کورس کا آغاز کیا ہے جس سے طلباء و طالبات میڈیا کے میدان میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 'اس کے علاوہ شعبہ اردو نے گذشتہ تین برس میں تاریخی قومی بین الاقوامی سمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے'۔پروفیسر آفتاب احمد نے مزید بتایا کہ 'اردو زبان کے طالب علموں کے لیے روزگار اہم مسئلہ ہوتا ہے اس کے لیے شعبہ اردو نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا جس کے بعد کیمپس پلیسمنٹ میں اردو کے طلباء شامل ہو رہے ہیں اور سیکڑوں طلباء و طالبات نے مختلف میدان میں روزگار حاصل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'یونیورسٹی کی جانب سے اقلیتی و دلت طلباء و طالبات کے لیے نیٹ، جے ار ایف و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مفت میں کوچنگ فراہم ہے جس سے اردو کے طلباء و طالبات خوب فائدہ حاصل کر رہے ہیں'۔

پروفیسر آفتاب احمد نے کہا کہ 'آنے والے دنوں میں یونیورسٹی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کریں گے کہ شعبہ اردو کے لیے بلڈنگ فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 'جس شعبہ کی بنیاد یونیورسٹی کے بانی مدن موہن مالویہ جی نے رکھا ہو اس کی مستقل عمارت نہ ہو یہ افسوس ناک ہے'۔

انہوں کہا کہ 'شعبہ اردو کے لیے بہترین لائبریری کا ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب شعبہ اردو کے لیے مستقل عمارت ہو۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں سمینار ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا درس و تدریس کے لیے صحت مند فضاء قائم کرنے پر زور ہوگا جس سے طلباء کی ذہنی و فکری نشو نما ہوسکے۔

اس کے علاوہ شعبہ اردو کتابوں کی اشاعت کا بھی کام شروع کرنے جارہا ہے جس کا اردو کے فروغ میں اہم کردار ہوگا۔ نئی تعلیمی پالیسی کو بنیاد بناکر نصاب میں بھی تبدیلی کا کام ہوگا جس سے طلباء و طالبات اضافی صلاحیت سے لیس ہوں۔

اس کے علاوہ مختلف اقدامات کا ذکر کیا جو نہ صرف بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ کے لیے سودمند ثابت ہوں گے بلکہ اردو دنیاں کے لیے بھی کارآمد ہوگا۔ واضح رہے کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے قیام کو 100 برس سے زائد ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.