ETV Bharat / state

African Student Dies in Noida نوئیڈا میں افریقی طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت - نوئیڈا اردو نیوز

نوئیڈا میں زیمیبا کے ایک طالب علم کی آٹھویں منزل سے گر کر مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 8:58 AM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر 151 کے جے پی امن سوسائٹی میں رہنے والے زیمبیا کے ایک طالب علم کی آٹھویں منزل سے گر کر مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ طالب علم نالج پارک میں واقع شاردا یونیورسٹی سے بی بی اے کر رہا تھا۔ پولیس نے طالب علم کی مشتبہ حالت میں موت کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ سوسائٹی میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

جے پی امن سوسائٹی سیکٹر-151 نوئیڈا میں، ایک زیمبیا کا شہری مومابا ایم بوالیا کے جے پی امن سوسائٹی سیکٹر 151 ٹاور نمبر 15 کے 8ویں منزل کے بالکونی سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد تھانہ پولیس نے فوراً موقع پر جاکر مذکورہ شخص کو جمس ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ شخص جس فلیٹ میں رہتا تھا، 3 کمرے تھے، دو دیگر زیمبیائی ساتھیوں کے ساتھ وہ اس فلیٹ میں رہتا تھا۔

ہر کمرے میں 1-1 طالب علم رہتے تھے جو زیمبیا کے شہری ہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھارت آئے ہیں۔ ان طلبا سے واقعہ کے بارے میں جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ فیلڈ یونٹ اور فرانزک ٹیم کو موقع پر طلب کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ لاش کا پنچایت نامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مقتول کے لواحقین کو زیمبیا میں اطلاع دے دی گئی ہے۔ زیمبیا کے ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔بتادیں کہ نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں افریقی نژاد ہزاروں طلباء مختلف کورسیز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کی ایک بڑی آبادی یہاں زیر تعلیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian student in Canada Dies کینیڈا میں بھارتی طالب علم کی سڑک حادثے میں موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.