ETV Bharat / state

اہانت رسول کا ملزم نرسنگھانند کی گرفتاری کے لئے رامپور کے وکلاء متحد

ضمیر رضوی اور عظیم اقبال نے ضلع کی سرکردہ شخصیات کے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے اور تعزیرات ہند کے جو سخت سے سخت سزا ہو سکتی وہ دلائیں گے۔

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 9:31 AM IST

اہانت رسول کا ملزم نرسنگھانند کی گرفتاری کے لئے رامپور کے وکلاء متحد
اہانت رسول کا ملزم نرسنگھانند کی گرفتاری کے لئے رامپور کے وکلاء متحد

رسول کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملزم یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف اب ریاست اترپردیش کے رامپور کے وکلاء نے مورچہ کھول لیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن رامپور کے وکیل عظیم اقبال اور ایڈووکیٹ ضمیر رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مزہبی منافرت پھیلانے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کے خلاف آئین ہند میں جو سزائیں مقرر کی گئیں ہیں وہ گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی کو ملنی چاہئے۔

ضمیر رضوی اور عظیم اقبال نے ضلع کی سرکردہ شخصیات کے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے اور تعزیرات ہند کے جو سخت سے سخت سزا ہو سکتی وہ دلائیں گے۔

اہانت رسول کا ملزم نرسنگھانند کی گرفتاری کے لئے رامپور کے وکلاء متحد
وہیں بار ایسو سی ایشن کے سینئر رکن ضمیر رضوی نے کہا کہ نرسنگھانند سرسوتی نے رسول کی شان میں گستاخی کر کے نہ صرف اپنی ناپاک ذہنیت کا ثبوت دیا ہے بلکہ ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو شدید تکلیف بھی پہنچائی ہے۔ اس لئے ایسے شخص کے خلاف عدالت کو ازسرنو نوٹس لیکر سخت سے سخت سزا سنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانگ کرتے ہیں کہ نرسنگھانند کو سزا دی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بھارت ایک آزاد ملک ہے جہاں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے مذہب کی برگزیدہ شخصیت پر طعن تشنیع کرے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اترپردیش کے ڈاسنہ مندر کے ایک مہنت نرسنگھانند سرسوتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں اب تک کئی ایف آئی آر درج ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.