ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں آل انڈیا لائر یونین اور جنوادی لیکھک سنگھ کی جانب سے زرعی قانون 2020 کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں وکلاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام میرٹھ ڈی ایم کو پیش کیا گیا، جس میں زرعی قانون کو واپس لینے اور کسانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
آل انڈیا لائیر یونین کا کہنا ہے کہ دہلی میں کسانوں کے احتجاج کو حکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ حکومت کی اس بے رخی کے چلتے وکلاء کی جماعت جلد ہی دہلی کے لیے روانہ ہوگی اور کسانوں کو ہر ممکن مدد پہنچائی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس قانون کے ذریعے حکومت سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے، جس کو کسان کبھی برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ اب اس قانون کی مخالفت میں سماجی تنظیموں کے علاوہ وکلاء کی بھی حمایت مل رہی ہے۔