ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج - وکلاء نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا

اترپردیش کے ضلع رامپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف وکلاء بھی میدان میں آگئے ہیں۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا اور اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 16, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Jan 16, 2020, 7:49 PM IST

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ عوام کے ساتھ ساتھ اب وکلاء بھی اس قانون کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ کچھ ایسا ہی نظارہ ضلع رامپور میں دیکھنے کو ملا۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء کا احتجاج

این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے لکھی تختیاں لیے وکلاء کا ایک قافلہ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچا اور اس قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر رامپور بار ایسوسی ایشن کے رکن اور وکیل ضمیر رضوی نے کہا کہ ہم اس قانون کے خلاف قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وکلاء نے ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا اور اس قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔

Intro:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج ریاست اترپردیش کے رامپور کے وکلاء بھی میدان میں آگئے۔ این آئی آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے وکلاء کلیکٹریٹ پر جہاں انہوں نے ضلع انتظامیہ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا اور اس سیاہ قانون کو واپس لینے کی مانگ کی۔

Body:وی او۔۱
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں عوام کے ساتھ ساتھ اب وکلاء بھی اس سیاہ قانون کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔ کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا آج ضلع رامپور کے کلیکٹریٹ پر جہاں ہاتھوں میں این آر سی اور سی اے اے خلاف نعرے لکھی تختیاں لئے وکلاء کا ایک قافلہ ضلع انتظامیہ کے دفتر پر پہنچا اور اس سیاہ قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ یہ وکلاء اپنے احتجاج کے دوران نعرے لگا رہے تھے کہ سی اے اے نہیں چاہئے، روزگا چاہیے۔ کالا قانون بھگاؤ، ہندو مسلم ایکتا بچاؤ۔
اس موقع پر رامپور بار ایسو سی ایشن کے رکن ضمیر رضوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم اس سیاہ قانون کے خلاف قانون کے دائرے میں رہکر اپنا احتجاج بلند کر رہے ہیں۔
بائٹ: محمد ضمیر رضوی، وکیل ضلعی عدالت
وی او۔۲
وہیں رئیس احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں ہو جاتا ہم اس کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
بائٹ: رئیس احمد، وکیل ضلعی عدالت
وی او۔۳
ایڈوکیٹ محمد حنیف ہاشمی نے کہا کہ سی اے اے کے بعد این آر سی نافذ ہونے پر بھرم کی کیفیت پیدا ہوگی۔ کیونکہ آپ سی اے اے ذریعہ تمام غیر مسلموں کو بچا لیں گے لیکن این آر سی نافذ ہونے پر مسلم فرقہ کا کیا ہوگا۔
بائٹ: محمد حنیف ہاشمی، وکیل ضلعی عدالت

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Jan 16, 2020, 7:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.