ETV Bharat / state

ظفریاب جیلانی کی طبیعت تشویش ناک، دعا کی اپیل

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے۔ فی الحال انہیں لکھنؤ واقع میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ظفریاب جیلانی کے چھوٹے بھائی مسعود جیلانی نے ان کی صحتیابی کے لیے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

zafaryab jilani
ظفریاب جیلانی
author img

By

Published : May 21, 2021, 6:58 AM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو آج برین ہیمریج ہوا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔

معلوم رہے کہ کچھ روز پہلے ظفریاب جیلانی گر گئے تھے، جس سے ان کے سر پر چوٹ لگ گئی تھی۔ میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ظفریاب جیلانی کے سر پر چوٹ لگی ہے، ان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ ہے، ایم آر آئی و دوسری جانچ کرائی جا رہی ہے۔ فی الحال انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران ظفریاب جیلانی کے چھوٹے بھائی مسعود جیلانی نے بتایا کہ جیلانی صاحب برین ہیمریج کے بعد بے ہوش ہو گئے تھے، جس کے بعد پہلے انہیں ابن سینا ہسپتال میں دکھایا گیا، لیکن اب وہاں سے ان کی حالت دیکھتے ہوئے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ابھی ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں متعدد رہنماوں کا خطاب

مسعود جیلانی نے اپیل کی ہے کہ سبھی لوگ ظفریاب جیلانی صاحب کی صحت کے لئے دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.