ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں جاں بحق ہوئے موہت بالیان، پرشانت شرما اور ضلع مظفر نگر کے آکاش چودھری کے وجہ سے وکلاء نے آج پاکستان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
احتجاجیوں نے کہا کہ، 'نوجوان وکلاء نے اس ملک کے چھوٹے سے ضلع مظفر نگر سے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان کو کھلی تنبیہ کی ہے کہ ان عسکریت پسندانہ حملوں سے بھارت نا ڈرے گا نہ ہی خوفزدہ ہوگا، پاکستان اپنی حرکتوں سے باز آجائے ورنہ آمنے سامنے کی جنگ کریں گے۔
مظفر نگر شہر کی ماؤں نے ہمیشہ ایسے بہادر بیٹوں کو جنم دیا ہے، جنہوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کو کھاکر شہادت کو چوما، ایڈوکیٹ سوسائٹی بھی اگر ملک کو ضرورت ہوئی تو جنگ کے لیے ایل او سی پر جانے کے لئے تیار ہے۔'
مزید پڑھیں:
بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان پھر جھڑپ
حاجی منوور محمد وسیم ،خرم عثمانی، سونو چودھری، روہت بالیاں، نواز سلیم علی ،سلمان پٹولی، سمیر انصاری اور انشول وغیرہ احتجاج میں شریک تھے۔