علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے قریب نامعلوم افراد کے ایڈووکیٹ عبد المغیس پر فائرنگ کی جس کی علاج کے دوران جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں موت ہوگئی ہے۔ اس موقعے پر موجود ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے صحافیوں کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا اے ایم یو کیمپس میں نامعلوم افراد نے جمالپور کے رہائشی ایڈووکیٹ عبد المغیس پر فائرنگ کی جس کو فورا علاج کے لئے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران عبد المغیس کی موت ہوگئی ہے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا عبد المغیس کے بھائ عبد المبین سے بات چیت سے معلوم چلا کہ پہلے عبد المغیس کچھ سال پہلے تک پراپرٹی کا کام کرتے تھے۔ موقع پر پولیس اہلکاروں کو تیعنات کر دیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس حملے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی ہے، نہ فائرنگ کرنے والوں کے بارے میں کچھ پتہ چل سکا ہے۔ لیکن ایس ایس پی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Dargah in Aligarh Vandalized علیگڑھ میں واقع درگاہ میں توڑ پھوڑ
عبد المغیس جمالپور کے رہائشی ہیں۔ وہ پیشے سے ایڈووکیٹ ہیں۔ والد کا نام عبدالوحید ہے۔ کچھ سال پہلے تک عبد المغیس پراپرٹی کا کام کرتے تھے۔ عبد المغیس پر فائرنگ عام راستے پر ہوئی ہیں جو یونیورسٹی کیمپس کے اندر ڈینٹل کالج اور میڈیکل کالج کے درمیان ہے۔ عبد المغیس ایڈووکیٹ پر فائرنگ کے بعد موت کی خبر سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ وہیں اس حملے کے خلاف وکیلوں نے بڑی تعداد ڈسٹرکٹ کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔