ETV Bharat / state

'معاشرہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں'

مرکزی حکومت نے آبی ذرائع کے تحفظ اور پانی کے تئیں عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے 22 جون کو ملک گیر سطح پر مہم کا آغاز کیا ہے لیکن بارہ بنکی میں شاید انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jul 11, 2019, 9:24 PM IST

بارہ بنکی کے پلہری میں واقع 'بھڑہیا آدرش' نامی تالاب کو کبھی عوام کی تفریح کے لیے 'پبلک اسپاٹ' کے طور پر بنایا گیا تھا لیکن اب یہ تالاب جنگل بن چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاستی وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان نے خود اس کا افتتاح کیا تھا۔ اس میں سماج کے ہر طبقے سے اپیل کی گئی تھی کی وہ پانی کی بربادی روکیں اور بارش کے پانی کو جمع کرکے آبی سطح بڑھانے میں تعاون کریں۔

'سماج کا کوئی حصہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں'

بارہ بنکی کے پلہری واقع بھڑہیا آدرش تالاب کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے لئے کتنا بیدار ہے۔ اس تالاب کی تعمیر میں دو لاکھ سے زائد رقم صرف ہوئی تھی۔ بیٹھنے کے لئے نشستیں اور تالاب تک جانے کے لئے سیڑھیاں بنائی گئی تھیں۔ تاکہ آبی تحفظ کے ساتھ لوگ یہاں پکنک کا لطف لے سکیں۔

دوسری جانب انتظامیہ آدرش تالاب کی اس حالت سے ناواقف ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی رپورٹنگ کے بعد انتظامیہ نے تالاب کو درست کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انتظامیہ نے یقین دہانی تو کرائی ہے لیکن تالاب کی بدحالی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سماج کا کوئی بھی طبقہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں ہے۔

Intro:گزشتہ 22 جون کو تمام ملک میں آبی تحفظ کو تحریک بنانے کے لئے مہم کی شروعات کی گئی تھی۔ جس میں آوام سے گزارش کی گئی تھی کہ وہ پانی کی بربادی کو روکیں آبی تحفظ کو صفائی مہم کی طرح کامیاب بنائیں۔ لیکن آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں انتظامیہ کتنا بیدار ہے اس کا اندازہ بارہ بنکی کے پلہری واقع بھڑہیا آدرش تالاب کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ اس پارک کو پکنک اسپاٹ کے طور پر بنایا گیا تھا، لیکن عدم توجہی سے تالاب جنگل بن چکا ہے۔

Body:آبی تحفظ کو تحریک بنانے کے 22 جون کو ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ بارہ بنکی میں وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے خود اس کا افتتاح کیا تھا۔ اس میں سماج کے ہر طبقے سے اپیل کی گئی تھی کی وہ پانی کی بربادی روکیں اور بارش کے پانی کو یکجہ کر آبی سطح درست کرنے میں مدد کریں۔ پہلے سنئے اس دن وزیر محکمہ جنگلات دارہ سنگھ چوہان نے لوگوں سے کیا اپیل کی تھی۔
بائیٹ، دارہ سنگھ چوہان، وزیر محکمہ جنگلات، ڈائیس پر خطاب کرتے ہوئے

اب آپ بارہ بنکی کے پلہری واقع بھڑہیا آدرش تالاب کو دیکھیں۔ اور اندازہ لگائیں کہ انتظامیہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے لئے کتنا بیدار ہے۔ اس تالاب کو ڈھائی لاکھ سے زیادہ کی رقم سے بنوایا گیا تھا۔ اس میں بیٹھنے کے لئے سیٹ اور تالاب تک جانے کے لئے سیڑھی بنائی گئی تھیں۔ تاکہ آبی تحفظ کے ساتھ لوگ یہاں پکنک کا لطف لے سکیں۔ لیکن اب یہ جگہ جنگل میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اور اس میں تالا لٹکا دیا گیا ہے۔
بائیٹ آتما رام، مقامی باشندہ، بنیان میں

آدرش تالاب آگر درست ہوتا تو اس کے کئی فائدہ ہوتے۔ لوگ یہاں سکون سے بیٹھ سکتے تھے۔ اور پانی کے لئے ترستے جانور آسانی سے پانی پیتے، ساتھ آبی تحفظ بھی ہوتا۔ لیکن عدم توجہی سے کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوتا۔ ایسے میں لوگ چاہتے ہیں کہ آدرش تالاب درست ہو تاکہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکیں۔
بائیٹ، اندرسین ورما، سفید کھچڑی بال میں
بائیٹ مکیش کمار، کیپ میں۔

دوسری جانب انتظامیہ آدرش تالاب کی اس حالت سے پوری طرح انجان تھا۔ ای ٹی وی کے بتانے پر اب وہ اس تالاب کو درست کرانے کی یقین دہانی کرا رہا ہے۔
بائیٹ ابھئے کمار پانڈے، ایس ڈی ایم

Conclusion:انتظامیہ نے یقین دہانی تو کرا دی ہے۔ لیکن اس تالاب کی بدحالی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سماج کا کوئی بھی حصہ آبی تحفظ اور ماحولیات کے تئیں بیدار نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے لئے بارہ بنکی سے محمد عمیر کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.