بریلی ضلع انتظامیہ نے 6 جنوری کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی مجوزہ 'چلو بریلی، بھرو بریلی' ریلی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے مذکورہ سیاسی جلسے کی اجازت کو مسترد کردیا ہےAdministration Not Allowed Asad Owaisi Rally ۔ یہ ریلی شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان پر منعقد ہونی تھی، اس کے علاوہ انتظامیہ مولانا توقیر رضا خان کی احتجاجی ریلی کو بھی مسترد کردیا ہے۔
بتادیں کہ مولانا توقیر رضا خان نے 7 جنوری کو دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نشل کشی کی کال کے خلاف اسی میدان یعنی ایف آر اسلامیہ انٹرکالج کے میدان میں احتجاج مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم نے مشن کمپاؤنڈ کے گراؤنڈ پر ریلی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جبکہ آل انڈیا اتحاد ملت کونسل نے بغیر اجازت کے ہی اپنی اپیل کے مطابق پروگرام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔'
بتادیں کہ اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی 'چلو بریلی، بھرو بریلی' ریلی 6 جنوری کو تجویز کی گئی ہے۔ جس کے لیے شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں سیاسی جلسے کی منظوری کے لیے پارٹی عہدیداران نے تین روز قبل سٹی مجسٹریٹ راجیو پانڈے کے دفتر میں تحریری درخواست دی تھی۔ ضلع صدر انّے انصاری اور سماجی کارکن شاہین رضا خاں عرف راجو شمیم پروگرام کی منظوری لینے ضلع کلیکٹریٹ پہنچے تو سٹی مجسٹریٹ نے کالج کے میدان میں ہونے والی ریلی پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا اور یہ پروگرام کہیں دیگر گراؤنڈ میں کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے عہدےداران نے فی الحال اسلامیہ کالج سے اپنا پروگرام منتقل کرکے شہر کے مشن کمپاؤنڈ گراؤنڈ میں ریلی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور ایک ٹیم پرمیشن کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بہرحال اے آئی ایم آئی ایم کے عہدےداران مشن کمپاؤنڈ میں 6 جنوری کو ریلی کرنے کی اجازت لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آئی ایم سی 7 جنوری کو اسلامیہ میدان میں ہی احتجاجی مظاہرہ کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
- MIM in UP Elections: کیا اویسی کو اتر پردیش کے مسلمانوں کا ساتھ ملے گا؟ عوامی رائے
- Owaisi on Modi in Saharanpur: 'ہم جمہوریت اور نیشنلزم کی بات کرتے ہیں اور وہ ہندو ازم کی'
- UP Polls 2022: 'حالات اقتدار کی منتقلی کے اشارے دے رہے ہیں'
- Up Polls 2020: مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ پولنگ کرانے کا فیصلہ
- UP Polls 2022: 'کاسٹ اکویشن اور سیاسی اکویشن بھارتی سیاست کے دو پہیے ہیں'