ETV Bharat / state

مسجد مسمار کرنے کی وجوہات انتظامیہ کے پاس نہیں: بی ایس پی رہنما - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مسجد کے سلسلے میں بارہ بنکی میں بہوجن سماج وادی پارٹی کا وفد پہنچا جہاں انہوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کے پاس مسجد مسمار کرنے کی کوئی وجوہات موجود نہیں ہے۔

مسجد مسمار کرنے کی وجوہات انتظامیہ کے پاس نہیں: بی ایس پی رہنما

author img

By

Published : May 22, 2021, 1:54 PM IST

Updated : May 22, 2021, 2:23 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد کو گزشتہ دنوں مسمار کئے جانے کے معاملے میں جمعہ کے روز بہوجن سماج پارٹی کا ایک وفد بارہ بنکی پہنچا اور مسجد کے تعلق سے وفد نے ضلع کے اے ڈی ایم سندیپ کمار گپتا سے گفتگو کی۔

ویڈیو

بی ایس پی کے لیڈر دنیش چندرا کی قیادت میں آئے اس وفد نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے بعد بتایا کہ 100 سال پرانی مسجد جس میں نماز ہوتی چلی آرہی ہے۔ جس پر کوئی تنازع نہیں ہے، جہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی قائم ہے۔ اس کے باوجود مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔ ان تمام سوالوں کا انتظامیہ جواب نہیں دے پا رہی ہے۔

مسجد مسمار کرنے کی وجوہات انتظامیہ کے پاس نہیں: بی ایس پی رہنما
مسجد مسمار کرنے کی وجوہات انتظامیہ کے پاس نہیں: بی ایس پی رہنما

بہوجن سماج پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کراکر مسجد کو پھر سے تعمیر کرایا جائے، بی ایس پی رہنما طارق قدوائی نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے رہنما مبشر علی اس معاملے کو عدالت میں لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اس لڑائی کو پر زور طریقے سے اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک انصاف حاصل نہیں ہوجاتا۔

Last Updated : May 22, 2021, 2:23 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.