ETV Bharat / state

نوئیڈا: بھارت بند اور چکہ جام کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ - حکومت کے آمرانہ اقدامات اور رویہ کے خلاف اپنی آواز کو بلند کریں گے

کسانوں کی جانب سے تین زرعی قوانین کی مخالفت میں ملک بھر میں بھارت بند اور چکہ جام کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر گوتم بدھ نگر نوئیڈا پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں اور انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے۔

administration alert in view of bharat band and chakka jam in noida uttar pradesh
بھارت بند اور چکہ جام کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 12:16 AM IST

بھارتی کسانوں نے 6 فروری کو ملک بھر میں بھارت بند اور چکہ جام کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کی جانب سے چکہ جام کے اعلان کے بعد ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔

بھارت بند اور چکہ جام کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

ایڈیشنل کمشنر پولیس لوو کمار کے مطابق، گوتم بدھ نگر پولیس کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کے بہت سے مقامات پر جہاں روڈ یا راستہ بلاک کرنے کا اندیشہ ہے یا کسان پریشانی پیدا کرسکتے ہیں، ان کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

administration alert in view of bharat band and chakka jam in noida uttar pradesh
بھارت بند اور چکہ جام کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ

یہ بھی پڑھیں: کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر کسانوں کا ملک گیر چکا جام کل

ایڈیشنل کمشنر نے کہا ہے کہ چکہ جام کے پیش نظر عام شہریوں کو پریشانیوں اور مشکلات سے بچانے کے لیے پولیس نے مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔

اسی دوران بھارتی کسان یونین (غیر سیاسی) یوتھ کے ضلعی صدر وبھور شرما کے مطابق، تین زرعی قوانین کے خلاف بطور احتجاج ان کی تنظیم نے چکہ جام کی مکمل تیاری کر رکھی ہے۔

تنظیم کے متعدد عہدیداران ضلع گوتم بدھ نگر میں مختلف مقامات پر چکہ جام کریں گے اور حکومت کے آمرانہ اقدامات اور رویہ کے خلاف اپنی آواز کو بلند کریں گے، جب تک حکومت ان زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.