ETV Bharat / state

Youth Arrested after Controversial Video Went Viral: متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عادل اور ثاقب کو گرفتار کر لیا گیا - Controversial Video Went Viral

لونی کے بی جے پی رکن اسمبلی کی مسلمانوں کو دھمکیاں دینا اور ان کے خلاف متنازع بیانات کا رد عمل ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں غازی آباد لونی کے کچھ لڑکے یہ کہتے ہوئے نظر آرہے controversial video viral ہیں کہ جب مرضی ہوگی تب مار دیں گے۔ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں۔

متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عادل اور ثاقب کو گرفتار کر لیا گیا۔

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 10:30 PM IST

غازی آباد: اترپردیس میں ضلع غازی آباد سے لونی کے بی جے پی رکن اسمبلی کی مسلمانوں کو دھمکیاں دینا، ان کے ہوٹلوں کو بند کرنا، اور ان کے خلاف اشتعال انگیز اور متنازع بیانات کا رد عمل کچھ مختلف انداز میں سامنے controversial video viral آیا ہے۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں غازی آباد لونی کے کچھ لڑکے یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب مرضی ہوگی تب مار دیں گے۔ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں، ہمارا بادشاہ ہمارے ساتھ ہے۔ اپنے ذہن سے غلط فہمیاں دور کر لو۔ نہیں تو پیتل اتنا ماروں گا کہ چیکھنے والا کنفیوز ہو جائے گا اور اتنی گولیاں چلائیں گے کہ لونی میں ایک ماہ تک کرفیو لگے گا۔

مزید پڑھیں:

اس ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی علاقے کے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر نے پھر زہر اگلا اس نے لکھا کہ 'لونی کے امن و مان کو خراب کرنے کی سوچ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ایسی سوچ ان کی سات نسلوں میں پیدا نہیں ہو سکے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور تحقیقات کی پر یہ ویڈیو لونی تھانہ علاقے کے گوری پٹی کی ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے دو لڑکے عادل اور ثاقب کو گرفتار کر لیا اور دونوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.