مظفر نگر:اترپردیش کے مظفر نگر کے کھٹولی اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیتابھ ٹھاکر کی ادھیکار سینا پارٹی کے امیدوار محمد یوسف نے آخری دن نامزدگی داخل کی۔Adhikar Sena Party Candidate Mohammad Yousuf File Nomination For By Election
ادھیکار سینا پارٹی کے امیدوار محمد یوسف نے اپنے حامیوں کے ساتھ ضلع کلکٹریٹ کے دفتر پہنچے اور پرچہ نامزدگی کی کارروائی کو مکمل کرنے کے بعد ضمنی انتخابات میں اپنی جیت کی یقین دہانی کرائی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار وکرم سینی کی اہلیہ راج کماری سینی نے مظفر نگر کے کھٹولی اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے نامزدگی کے آخری دن آج پرچہ نامزدگی داخل کی۔
وہی ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کی ادھیکار سینا پارٹی سے امیتابھ ٹھاکر اور ان کی اہلیہ نوتن ٹھاکر اپنے امیدوار محمد یوسف کو نامزد کرنے ضلع کلکٹریٹ پہنچے ۔اور نامزدگی داخل کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:Problems of Backward Muslims in UP پسماندہ مسلمان بی جے پی سے امید لگائے بیٹھے ہیں
امیتابھ ٹھاکر نے بتایا کہ ہم کرپشن، ناانصافی اور ظلم کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ہم عام شہری کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ہماری پارٹی 5 نکاتی مطالبے کو لے کر کھٹولی اسمبلی انتخابات کے لئے میدان میں اتری ہے۔
اس میں پہلا مسئلہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی کا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی وقت پر ملنی چاہیے نہیں تو شوگر ملز 12 فیصد سود لگا کر کے کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگی کریں۔Adhikar Sena Party Candidate Mohammad Yousuf File Nomination For By Election