مظفر نگر: فلم اداکار نوازالدین صدیقی نے خاندان میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری آبائی جائیداد کے تنازعہ کو ختم کردیا۔ممبئی میں چل رہی وہ اپنی فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر سیدھا مظفرنگر کی تحصیل بڈھانہ پہنچے کر آبائی جائیداد کا پاور آف اٹارنی اپنے 3 بھائیوں کے نام دے کر چلے گئے اور پشتینی جائیداد کے تنازع سے خود کو دور کر لیا۔نوازالدین صدیقی اپنے بھائی المش کو آبائی جائیداد کا حصہ دینے کے بعد اپنی شوٹنگ پر واپس لوٹ گئے۔
نوازالدین صدیقی کے بھائی فیض الدین صدیقی نے بتایا کہ نواز بھائی کی شوٹنگ چل رہی تھی، وہ شوٹنگ روک کر آئے کیونکہ یہاں پر ہمارے والد کی آبائی جائیداد ہے۔ بعض بھائیوں کی طرف سے اکثر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ جائیداد کی تقسیم نہیں کر رہے ہیں۔ جبکہ ان کا تقسیم سے کوئی تعلق نہیں۔ نواز بھائی کا بھی پشتینی جائیداد میں برابر کا حصہ تھا وہ سبھی اپنے بھائیوں کے نام کر دیئے ہیں۔
7 بھائیوں میں سے ہمارے بھائی المش بھائی کو تمام اختیارات دے دیے گئے ہیں اور کہا کے اب آپ اس جائیداد کا جو چاہو کرو۔ جبکہ بڑھانا میں ان کا اپنا بھی گھر ہے، آپ لوگوں سے پیار ہے، یہاں کی مٹی سے پیار ہے، وہ بار بار یہاں پر آئیں گے۔