نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا میں سماجی کارکن زینت انصاری نے چند مسلمانوں کے ساتھ مل کر پھولوں کے ہار کے ساتھ رام بارات کا استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ رقص بھی کیا۔ Zeenat Ansari welcomes Ram Barat along with Muslims
پہلے بھی زینت انصاری رام لیلا کے اسٹیج پر آنے والی رام بارات کا شاندار استقبال کرتی رہی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے ہندو مسلم بھائی چارہ اور اتحاد کو فروغ ملے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت نوئیڈا اسٹیڈیم میں رام لیلا جاری ہے۔ رام بارات کے مختلف سیکٹروں سے گزرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ زینت انصاری کئی برسوں سے اس طرح کے کام کو انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛October Bank Holidays رواں ماہ بینک تعطیلات کی فہرست میں کُل 21 چھٹیاں
رام بارات جیسے ہی نوئیڈا کے سیکٹر 12/22 چوراہے پر پہنچی تو زینت انصاری اپنے کنبے کے ساتھ پھولوں کا مالا لے کر پہنچ گئیں اور بارات کا استقبال کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر مذہب کا احترام کرتی ہیں۔ برسوں سے رام بارات کا استقبال کرتی آ رہی ہیں۔ اس سے قبل کانوڑیوں کا استقبال کر چکی ہیں۔ Zeenat Ansari welcomes Ram Barat along with Muslims