ETV Bharat / state

لکھنؤ: مسلم مسافر خانہ کی اعظمی ریسٹورنٹ کو بند کردیا جائے گا کیا؟

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:24 PM IST

لکھنؤ کے مسلم مسافر خانہ میں سنہ 1978 سے اعظمی ریسٹورنٹ چل رہا ہے، جسے لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ فرضی طریقے سے چل رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اعظمی ریسٹورنٹ کے ذمہ دار معین الدین نے بتایا کہ یہ بے بنیاد خبر ہے، کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تھا۔

action on canteen situated in muslim musafir khana in lucknow uttar pradesh
لکھنؤ: مسلم مسافر خانہ میں موجود کینٹین پر کارروائی

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مسلم مسافر خانہ میں چل رہے اعظمی ریسٹورنٹ کے تعلق سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ریسٹورنٹ کے ذمہ دار فرضی طریقے سے مسافر خانہ پر قابض ہیں لہذا اسے فورا خالی کرایا جائے۔

لکھنؤ کے مسلم مسافر خانہ میں سنہ 1978 سے اعظمی ریسٹورنٹ چل رہا ہے

خیال رہے کہ 14 دسمبر کو اترپردیش حج کمیٹی نے اعظمی ریسٹورنٹ کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 'حج کمیٹی اور کینٹین کے مابین کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی آپ کو کسی طرح کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس طرح آپ سرکاری املاک میں غلط طریقے سے قبضہ کرکے ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں، جو غیر قانونی ہے۔

حج کمیٹی نے واضح ہدایت میں کہا ہے کہ مسلم مسافر خانہ کے احاطے میں چل رہی کینٹین کو فوراً ساز و سامان کے ساتھ ہٹایا جائے۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کینٹین کے ذمہ دار معین الدین نے بتایا کہ یکم مئی سنہ 1978 کو ہمارے والد حاجی ادریس کو کینٹین الاٹ کی گئی تھی، تب سے لے کر اب ت ہم لوگ اسے چلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنہ 1984 میں ہمارے والد حاجی ادریس اور مسلم مسافر خانہ و دیگر کے خلاف دیوانی کورٹ میں رٹ داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 'کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تھا'۔

بات چیت کے دوران معین الدین نے بتایا کہ گذشتہ دنوں سے ہمارے خلاف خبریں چلائی جا رہی ہیں جبکہ کسی نے بھی ہم سے رابطہ قائم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس کینٹین میں کچن نہیں تھا۔ لہذا، ہم لوگ مسافر خانہ کی دوسری جانب کچن چلا رہے تھے، جسے کافی پہلے بند کر دیا گیا تھا۔ اب ہم اپنی کینٹین میں کچن چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2002 تک ہم نے حج کمیٹی کو کرایہ دیا ہے، لیکن اس کے بعد سے کوئی کرایہ لینے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ حج کمیٹی اور انجمن فیض عام کے مابین مالکانہ حق کے لیے مقدمہ چل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سے کوئی بھی کرایہ وصول نہیں کر رہا ہے۔

اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت محسن رضا اچانک مسلم مسافر خانہ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے، جس کے بعد وہاں کے ملازمین میں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ انہوں نے مسلم مسافر خانہ واقع کینٹین کا بھی معائنہ کیا اور گندگی دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

محسن رضا نے حج کمیٹی کے ذمہ داران کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کینٹین کو فورا خالی کروائیں، کیونکہ یہاں پر کسی کا قبضہ نہیں چلے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پہلے مسلم مسافر خانہ میں کئی برسوں تک غلط طریقے سے لوگ قابض تھے لیکن اب ایسا نہیں چلنے والا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت محسن رضا نے کہا کہ ابھی تک جو لوگ مسلم مسافر خانہ میں غلط طریقے سے قابض رہے ہیں، انہیں فوراً نکال باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر خانہ میں کام جاری ہے اور یہ کسی ہوٹل سے کم نہیں لگے گا۔

محسن رضا نے کہا کہ مسافر خانہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ آتے ہیں اور یہاں قیام کرتے ہیں۔ اب انہیں لگنا چاہیے کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مسافر خانہ میں کام کروا کر اس کی صورت بدل چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مسلم مسافر خانہ میں واقع اعظمی رسٹورانٹ پر غلط طریقے سے قابض ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن وہاں کے ذمہ دار نے بتایا کہ ہمارے پاس کورٹ کے فیصلے کی کاپی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے حج کمیٹی کے نوٹس کا جواب بھی دے دیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ حج کمیٹی مسافر خانہ واقع کینٹین خالی کروا پاتا ہے یا پہلے کی طرح کینٹین چلتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.