اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں آلودگی کنٹرول بورڈ نے شوگر میل سمیت دیگر کئی انڈسٹریز پر کارروائی کرتے ہوئی 2 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کسٹوڈین املاک معاملہ: اعظم خاں کی ضمانت عرضی پر بحث مکمل، فیصلہ محفوظ
آلودگی کنٹرول بورڈ کے افسر انکت سنگھ نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بہت ساری انڈسٹریز کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تعاون سے کئی انڈسٹریز پر چھاپہ ماری بھی کی، چھاپے ماری کے دوران جس انڈسٹریز میں ڈیفالٹر پائی گئی اس پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔