ETV Bharat / state

رام پور پبلک اسکول کو خالی کرانے کی کوششیں شروع ہوگئیں

اعظم خان کے رام پور پبلک اسکول کو خالی کرانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس افسران بدھ کو اسکول پہنچے اور اسکول کے عملے اور منیجرز سے بات کی۔ Action Against Rampur Public School

رام پور پبلک اسکول کو خالی کرانے کی کوششیں شروع ہوگئیں
رام پور پبلک اسکول کو خالی کرانے کی کوششیں شروع ہوگئیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 2:05 PM IST

رام پور پبلک اسکول کو خالی کرانے کی کوششیں شروع ہوگئیں

رام پور: ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے رام پور پبلک اسکول (گرلز ونگ) کو خالی کرانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ بدھ کو اسکول کے عملے نے سامان جمع کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے پہلے پولس انسپکٹر نے عملے کے ساتھ پورے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ پولیس ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر تمام علاقوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس دوران اسکول کے باہر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔

حکومت نے رام پور پبلک اسکول اور سماج وادی پارٹی کے دفتر کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو محکمہ تعلیم کی زمین پر چل رہے ہیں۔ اس اسکول میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک 634 لڑکیاں پڑھتی ہیں۔ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر منے علی اور بی ایس اے سنجیو کمار کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Azam Khan's school Sealed اعظم خان کا اسکول اور ایس پی کا ضلعی دفتر سیل

تاکہ اسکول کی عمارت خالی کرنے کے بعد اس میں زیر تعلیم طالبات کے مستقبل کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کے حکام اسکول میں زیر تعلیم طالبات کو دوسرے اسکول میں منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بی ایس اے سنجیو کمار اور ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر منے علی نے اس سلسلے میں والدین سے بات چیت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.