نوئیڈا: تیزاب حملے کی متاثرین خواتین اب اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں Shero's Hangout Cafe چلائیں گے۔ اس خصوصی کیفے کو نوئیڈا اسٹیڈیم، سیکٹر-21A کے گیٹ نمبر 4 پر بنایا گیا ہے۔ Sheroes Hangout نامی اس کیفے کا افتتاح مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کیا۔ کیفے میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جائیں گی Acid attack victims will now run cafes۔
جانکاری کے مطابق چھاؤں فاؤنڈیشن تیزاب کی شکار خواتین کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسے بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاؤں فاؤنڈیشن تیزاب متاثرین خواتین کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے اس میں تعاون کرتے ہوئے بغیر کسی فائدے متاثرین کو دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
- Meet Acid Attack Survivor: تیزاب حملہ متاثرہ سنگیتا کی کہانی، 'چہرہ جھلسا، جینے کا حوصلہ نہیں'
- Outrage Over Acid Attack on Woman: تیزاب متاثرہ لڑکی کا قصور کیا تھا؟
رکن پارلیمنٹ مہیش شرما Member of Parliament Mahesh Sharma نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی تیزاب حملے کے متاثرین کو مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام کیا ہے اور جو باقی رہ گئی ہیں انہیں بھی ان کی اہلیت کے مطابق ملازمت کا موقع دیا جائے گا۔