ETV Bharat / state

دیوبند: نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام - اگر اس نے اس بات کا کسی سے ذکر کیا تو اسے جان سے مار دے گا یا پھر غنڈوں سے اغوا کرا دے گا

دیوبند کے محلہ ابوالمعالی کے رہنے والے ایک شخص نے محلہ کے ہی ایک شخص پر اپنی نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تھانہ دیوبند میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

accused of sexually abusing a minor girl in saharanpur deoband uttar pradesh
نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 12:54 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام

موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے محمد اسلم نے تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی نابالغ لڑکی محلہ میں ہی ایک گھر میں گذشتہ دو برس سے گھریلو کام کرتی ہے۔ گذشتہ روز مکان مالک اس کی لڑکی کو عیدگاہ روڈ پر واقع فارم ہاؤس پر صاف صفائی کے بہانے لے گیا اور اس نے وہاں پر لڑکی کو اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

ملزم نے لڑکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے اس بات کا کسی سے ذکر کیا تو اسے جان سے مار دے گا یا پھر غنڈوں سے اغوا کرا دے گا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ جب میری لڑکی بدحواس حالت میں گھر پہنچی تو میں نے اس سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے روتے ہوئے پورا واقعہ بتایا۔

accused of sexually abusing a minor girl in saharanpur deoband uttar pradesh
نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام

میری لڑکی اس وقت بھی بہت خوف زدہ ہے۔ متاثرہ شخص نے تھانہ میں تحریر دیتے ہوئے کہا کہ میری لڑکی کی میڈیکل جانچ کرا کر مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس نے میڈیکل جانچ کرانے کے ساتھ ساتھ مذکورہ شخص کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.