ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ہرکھ بلاک میں بھارتی کسان یونین کی جانب سے منعقد کسان مہا پنچایت سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران نریش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی نے راج ناتھ سنگھ کو پنجرے کا طوطا بنا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو آزادی دی جائے اور انہیں کسانوں کے درمیان بھیجا جائے تو تمام مسلے حل ہو جائیں گے۔
نریش ٹکیت نے کہا کہ ان کے دل میں کسانوں کے لئے جگہ ہے۔ ٹکیت نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کی یہ مجبوری ہے کہ وہ حکومت کے خلاف آواز بلند نہیں کر سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں نریش ٹکیت نے واضح طور پر کہا کہ زرعی قوانین واپس لئے بغیر کوئی بات نہیں بن سکتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات نہیں کرنا چاہتی ہے وہ مذاکرات کی بات صرف گمراہ کرنے کے لئے کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کی وہ اس کو سنجیدگی سے لے۔