ETV Bharat / state

Sultanpur Jailer Suspended مختار انصاری کی مدد کرنے کے الزام میں جیلر وریندر کمار معطل - مختار انصاری

جمعرات کو سلطان پور کے جیلر وریندر کمار ورما کو مختار انصاری کی مدد کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ الزام ہے کہ وہ باندہ جیل میں تعیناتی کے دوران مختار انصاری کی مدد کرتے تھے۔ Sultanpur Jailer virendra kumar verma suspend

مختارانصاری کی مدد کرنے کے الزام میں جیلر وریندر کمار معطل

author img

By

Published : Jul 14, 2023, 12:44 PM IST

سلطان پور: ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی مدد کرنے کے معاملے میں سلطان پور میں تعینات جیلر وریندر کمار ورما کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ سلطان پور جیل میں تعینات جیلر وریندر کمار ورما کو جمعرات کو معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وریندر کمار ورما پر باندہ جیل میں تعیناتی کے دوران الزام لگایا گیا تھا کہ وہ مختار انصاری کی مدد کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی جیل پریاگ راج نے معاملے کی جانچ کرائی اور اس جانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے جیلر وریندر ورما کو معطل کر دیا۔ جیلر وریندر ورما پر الزام ہے کہ انہوں نے جیل میں ڈیوٹی کے دوران لوگوں کو مختار انصاری سے ملاقات کروائی تھا اور مختار انصاری کے لوگوں کا دیا ہوا سامان ان تک پہنچایا کرتے تھے۔

ساتھ ہی مختار انصاری کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ مختار انصاری اور ان کے ساتھیوں کو بدھ کے روز بارہ بنکی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت درج کیس میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں گواہی کے دوران مختار انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ساری کارروائی دیکھ رہے تھے۔ سابق رکن اسمبلی مختار انصاری اپریل 2021 سے باندہ جیل میں قید ہے۔

جون کے مہینے میں مختار انصاری کو وارانسی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 32 سالہ اودھیش رائے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بندہ جیل سپرنٹنڈنٹ ویریش راج شرما کے مطابق وارانسی میں اودھیش رائے قتل کیس میں مختار کی پروڈکشن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران مجرم قرار پانے کے بعد مختار کے چہرے پر تناؤ صاف دکھائی دے رہا تھا۔

مزید پڑھیں: Awadhesh Rai Murder Case اودھیش رائے قتل کیس میں مختار انصاری کو عمر قید کی سزا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.