ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ کوتوالی کے علاقہ کالی دریا کے پاس پولیس چیکنگ کے دوران پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم میں پولیس نے ایک شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کو اس شاطر کی کافی وقت سے تلاش تھی، یہ شاطر ضلع باگپت اور میرٹھ سے ڈکیتی کے معاملے میں فرار تھا جس کو آج دیر رات مظفر نگر کی تھانہ کوتوالی پولیس نے تصادم کے دوران گرفتار کر لیا۔
پولیس نے پکڑے گئے بدمعاش کے قبضے سے ایک طمنچہ، تین زندہ کارتوس، ایک کھوکھا کارتوس 315 بور، ایک کالے رنگ کی پیشن موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔
گرفتار زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے بدمعاش سے پولیس مزید معلومات جمع کر رہی ہے۔